Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس ریکروٹمنٹ کے لیے امتحان ، کوچنگ کا آغاز

پولیس ریکروٹمنٹ کے لیے امتحان ، کوچنگ کا آغاز

ادارہ سیاست کے تحت ماہرین کی خدمات حاصل
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں پولیس کانسٹبلس کے تقررات کے لیے تحریری امتحان کی مفت کوچنگ کلاسیس کا آغاز ہوچکا ہے ۔ تلنگانہ ریاست میں 9 ہزار سے زائد کانسٹبلس کے پوسٹ ہیں اور انٹر میڈیٹ کامیاب امیدوار اہل ہیں لیکن مسلم اقلیتی امیدواروں میں لا علمی اور سرد مہری کی وجہ یہ تعداد بہت کم ہے ۔ کوچنگ انچارج سید خالد محی الدین اسد نے بتلایا کہ ماہر لکچررس جناب عبدالحفیظ اور دیگر لکچررس کے خدمات حاصل کیے گئے ہیں ۔ 3 اپریل کو تحریری امتحان ہے ۔ امیدوار کوچنگ کلاسیس کے اوقات صبح 7 تا 11 بجے دن رجوع ہوکر استفادہ کریں ۔ تحریری امتحان میں کامیابی کے بعد ہی دوڑ اور جمپ کے لیے طلب کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT