Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پولیس سے غلط برتاؤپر اوکیفی پر جرمانہ

پولیس سے غلط برتاؤپر اوکیفی پر جرمانہ

سڈنی۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے ٹسٹ کرکٹر اسٹیفن اوکیفی کو مبینہ طور پر سڈنی کے ہوٹل میں نشے کی حالت میں سیکیورٹی عہدیداروں اور منیجر سے الجھنے پر جرمانہ کردیا۔اسٹیفن عضلات میں جکڑن کے باعث سری لنکا کے خلاف جاری ٹسٹ سیریز کو ادھورا چھوڑ کر واپس آسٹریلیا پہنچ گئے تھے اور سڈنی کے اسٹین ہوٹل میں مبینہ طور نشے کی حالت میں پولیس، سیکیورٹی عملہ اور منیجر سے الجھ گئے۔او کیفی پر سی اے کے قواعد کی خلاف ورزی پر 7630 ڈالرس جرمانہ عائدکردیا گیا جس سے انھوں نے قبول کیا ہے۔سی اے کے مطابق کیفی کو اس کی واقعہ کی وجہ سے کونسلنگ کے لئے بھیج دیا جائے گا۔دوسری جانب ہوٹل میں جارحانہ رویے پر پولیس نے بھی اوکیفی کو نوٹس جاری کردیا ہے اور انھیں علیحدہ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔سی اے کے ایگزیکٹیو جنرل منیجر پیٹ ہاورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘ہم کرکٹ آسٹریلیا کی سطح پر کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے اس طرح کے رویے کو کسی صورت میں برداشت نہیں کرتے ہیں۔اوکیفی نے اپنے رویے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ نیو ساؤتھ ویلز اور آسٹریلیا کے کرکٹر کی حیثیت سے اخلاق کے اعلیٰ درجہ کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوا اور اسی لئے اس معاملے پر معافی مانگتا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT