Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / پولیس سے چھینے گئے ہتھیار کے ساتھ جشن مناتے ہوئے حزب المجاہدین کے دھشت گردوں کا نیا ویڈیو

پولیس سے چھینے گئے ہتھیار کے ساتھ جشن مناتے ہوئے حزب المجاہدین کے دھشت گردوں کا نیا ویڈیو

ایک ماہ قبل آرمی انکاونٹر میں ہلاک برہان وانی ے ادھورے کاموں کی یاد میں حزب المجاہدین کے کمانڈوز نے سوشیل میڈیا پر ایک نیا ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں مصلح دھشت گردوں کا ایک گروہ ایک دوسرے سے بغلگیر ہوتے ہوئے مبارکباد پیش کررہا ہے ۔

چار ساڑھے چار منٹ کے اس ویڈیو میں بارہ ہتھیار تھامے ہوئے بارہ دھشت گرد ایک باغ میں دیکھائی دے رہے ہیں جن کے پاس وادی کی پولیس سے چھینی ہوئی انساس رائفلس بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔

اور وہ نوجوانو ں کوعسکریت پسندی میں شامل ہونے کی ترغیب کے لئے ہنستے اور ایک دوسرے سے بغلگیر ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

برہان وانی نوجوانوں کو عسکرت پسند بنانے کے لئے ہر وقت سوشیل میڈیاپر سرگرم رہتا تھا۔8جولائی کو آرمی کے ہاتھوں انکاونٹر میں ہلاک ہونے سے قبل اس نے ایسے کئی ویڈیوز تیار کئے تھے جس کے ذریعہ نوجوانوں کوورغلایاجاسکے۔

حالیہ دنوں میں منظر عام پر ائے ایک اور ویڈیو میں حزب ایک نیا کمانڈر ذاکر راشد بھٹ عرف موسی نوجوانوں کو سکیورٹی فورسس کے پاس سے ہتھیار چھین کر عسکرت پسندی میں شامل ہونے کی اپیل کررہا ہے۔

حالیہ مہینوں میں وادی کے مصلح دستوں کے پاس سے ہتھیار چھیننے کے کئی ایک واقعات پیش ائے ہیں۔ انساسس اور کاربین رائفلس کے بشمول اب تک کم از کم 67رائفلس حفاظتی دستوں کے پاس سے چھننے کے واقعات وادی میں رونماء ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT