Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس عوام کو جوابدہ ہوگی : وزیر داخلہ

پولیس عوام کو جوابدہ ہوگی : وزیر داخلہ

عصری ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانے ریاستی حکومت کوشاں : این نرسمہا ریڈی
حیدرآباد۔ 12 جون (سیاست نیوز) وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت، محکمہ پولیس کو عصری تقاضوں سے آراستہ کرنے کوشاں ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ پولیس فورس کو مضبوط بنایا جائے گا۔ پولیس کو عوام کیلئے جوابدہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وزیر داخلہ نے یہاں پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن کی عصری عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس پولیس اسٹیشن کو 35 لاکھ روپئے کی لاگت سے عصری بنایا گیا ہے اور یہ پولیس کو عصری تقاضوں سے آراستہ کرنے کی کوشش کا تسلسل ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس فورس کو عصری بنانے کا مقصد عوام کیلئے بہتر خدمت انجام دینے اور عوام کو جوابدہ ہونے کے قابل بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام اپنی شکایات کو آن لائن بھی درج کراسکتے ہیں۔ اب کوئی بھی پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے سے خوف زدہ نہیں ہوگا جیسا کہ ماضی میں ہوا کرتا تھا۔ ماڈرنائزیشن سے تلنگانہ بھر میں پولیس فورس کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ ٹی آر ایس حکومت تمام سطحوں پر عوام کی بہتر خدمت کیلئے کوشاں ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے پولیس فورس کی خدمات کو بہتر بنانے کی غرض سے 350 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ گزشتہ دو سال کے دوران پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ ریاست میں اب تک کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس رکن اسمبلی وویکانند گوڑ، سدھیر ریڈی، ایم پی ملا ریڈی اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT