Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / پولیس عہدیداروں کو دھمکی دینے پر ساکشی مہاراج کے خلاف کیس

پولیس عہدیداروں کو دھمکی دینے پر ساکشی مہاراج کے خلاف کیس

مین پوری( اتر پردیش )۔/5مئی، (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے متنازعہ رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کے خلاف یہاں ایک ریالی سے خطاب کے دوران پولیس عہدیداروں کو دھمکیاں دینے اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر ایک کیس درج کرلیا گیا۔ ضلع ایس پی مسٹر ہیمانشو کمار نے بتایا کہ اناؤ کے رکن پارلیمنٹ کے ساتھ سابق ایم ایلسی رام نریش اگنی ہوتری کے خلاف بھی بچھاوا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرلی گئی ہے۔ ساکشی مہاراج کے ساتھ اگنی ہوتری اور دیگر مقامی لیڈروں نے منگل کے دن فردپور کراسنگ پر ایک ریالی میں ریاستی حکومت اور پولیس کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کی تھیں جبکہ وہ ریاستی بی جے پی کے قائدین میدن سنگھ اور کمار کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ مہاراج نے یہ دھمکی دی تھی کہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں اگر بی جے پی اقدار میں آجائے گی تو پولیس عہدیداروں سے انتقام لیا جائے گا، اور خبردار کیا تھا کہ پولیس ملازمین وبارہ فرد پور میں دکھائی دیں گے تو گولی ماردی جائے گی۔
مزید جہیز کیلئے خاتون کو
زندہ جلادینے کا واقعہ
ایٹاہ۔ /5 مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) بھدوا گاؤں میں مزید جہیز کیلئے ایک خاتون کو 7افراد بشمول اس کے شوہر نے زندہ جلادیا۔ پولیس نے بتایا کہ متوفیہ خاتون سونی کو اس کے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے30اپریل کو آگ لگادی تھی۔ انہیں جھلسی ہوئی حالت میں ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا جہاں وہ آج صبح جانبر نہ ہوسکی۔ متوفیہ کے والد چندر پرکاش نے اپنی شکایت میں یہ الزام عائد کیا ہے کہ دختر کے سسرال والوں نے بطور جہیز 3لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے 7افراد بشمول شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT