Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پولیس عہدیداروں کے تبادلے و تقررات کے امکانات

پولیس عہدیداروں کے تبادلے و تقررات کے امکانات

نظام آباد:9؍ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد میں سرکل انسپکٹرس اور سب انسپکٹرس کے تبادلے کئے جانے کی افواہیں سرگرم ہے۔ ضلع نظا م آباد میں کئی عہدیدار وظیفہ پر سبکدوش ہونے کے بعد مخلوعہ جائیدادوں کی بھرتی پر پولیس اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کرتے ہوئے سب انسپکٹر کی جگہ ایس ایچ او کی حیثیت سے سرکل انسپکٹرکو تقرر کئے جانے اور ضلع میں امن و امان کی برقراری ، ٹرافک کو باقاعدہ بنانے کیلئے ضلع میں پولیس عہدیداروں کے تبادلہ کئے جانے کے قومی امکانات ہیں۔ نظام آباد ضلع میں 2پولیس اسٹیشنوں کے درجہ میں اضافہ کیا گیا۔ IIIٹائون نظام آباد پولیس اسٹیشن کو اپ گریڈ کرتے ہوئے ایس ایچ او کی حیثیت سے سب انسپکٹر کی جگہ سرکل انسپکٹر کا تقرر کئے جانے اور بھیمگل پولیس اسٹیشن کو اپ گریڈ کرتے ہوئے ایس ایچ اوکا تقرر کئے جانے کے پیش نظر تبادلہ کئے جانے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ IIIٹائون پولیس اسٹیشن میں کام کاج میں دن بہ دن اضافہ اور کیسوں کی یکسوئی میں عہدیداروں کوہونے والی دشواریاں کے پیش نظراعلیٰ عہدیداروں نے IIIٹائون پولیس اسٹیشن کو اپ گریڈ کرتے ہوئے سب انسپکٹر کی جگہ سرکل انسپکٹر کو ایس ایچ او کی حیثیت سے تقرر کئے جانے کے امکانات ہیں۔ اسی طرح بھیمگل پولیس اسٹیشن کے علاقوں میں ایک سرکل انسپکٹر کے اور منڈلوں میں دن بہ دن کیسوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے بھیمگل پولیس اسٹیشن کو اپ گریڈ کرتے ہوئے ایس ایچ او کا تقرر کرنے اوربھکنور پولیس اسٹیشن کے علاوہ دیگر پولیس اسٹیشنوں کو بھی اپ گریڈ کئے جانے کے امکانات کی اطلاع ہے اور وظیفہ پر سبکدوش کے بعد کئی جائیدادیں مخلوعہ ہیں ان کی بھرتی بھی ضروری سمجھا جارہا ہے اور ضلع میں کئی عہدیدار سب انسپکٹر سے سرکل انسپکٹر کی حیثیت سے ترقی حاصل کرتے ہوئے ٹریننگ بھی مکمل کرلی ہے اور لوپ لائن میں کام کرنے والے عہدیدار بھی لا اینڈ آرڈر سے متعلق کام کاج انجام دینے کے خواہشمند ہے اور یہ اسٹیشن ہائوز آفیسر کی حیثیت سے خدمت انجام دینے کے خواہشمند ہے اور سیاسی قائدین کے ذریعہ اپنی مرضی کی پوسٹنگ حاصل کرنے کیلئے کوشش میں مصروف ہے اور متعلقہ حلقوں کے ارکان اسمبلی سے سفارش کروارہے ہیںاور ضلع کے ایک سب ڈیویژن کے ڈی ایس پی کو بھی تبادلہ کرنے کے امکانات ہیں اور ایس بی کے کام کاج میں بھی سدھار پیدا کرنے کیلئے موجودہ عملہ کا تبادلہ ضروری سمجھا جارہا ہے اور نئے سب انسپکٹرس کو بھی پولیس اسٹیشنوں میں تقرر کرنا ناگزیر ہے۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ عہدیدار امن و ضبط کی برقراری کیلئے تبادلہ ہی سمجھتے ہوئے آئندہ چند دنوں میں تبادلہ کرنے کیلئے غور کرنے کی اطلاع ہے۔

TOPPOPULARRECENT