Tuesday , August 22 2017
Home / پاکستان / پولیس فورس سے فائرنگ کے تبادلہ میں 8 طالبان ہلاک

پولیس فورس سے فائرنگ کے تبادلہ میں 8 طالبان ہلاک

لاہور ۔ 6مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے ذریعہ طالبان کے خفیہ ٹھکانوں پر دھاوے کے بعد طالبان کے آٹھ شورش پسند ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء پنجاب پولیس کے دہشت گردی سے نمٹنے والے محکمہ (CTD) نے بتایا کہ شیخوپورہ میں تقریباً 12 شورش پسندوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات ملی تھیں۔ شیخوپورہ لاہور سے 50 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ پولیس فورس نے خفیہ ٹھکانوں کا محاصرہ کرلیا اور شورش پسندوں سے خودسپرد ہوجانے کی اپیل کی لیکن اس کے بجائے شورش پسندوں نے پولیس فورس پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد پولیس فورس کو بھی جوابی کارراوئی کرنی پڑی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آٹھ شورش پسند ہلاک ہوگئے جبکہ چار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دھاوے کے مقام سے چار کلاشنکوف، ڈیٹونیٹرس، پستول اور چھ کیلو دھماکو مادہ ضبط کیا گیا جبکہ وہاں موجود چھ موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ شورش پسندوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تھا اور وہ لوگ صوبہ میں لاء انفورسمنٹ ایجنسیز پر حملہ کا منصوبہ بنارہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT