Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / پولیس فورس میں ٹکنالوجی اور انسانیت کے امتزاج کی اہمیت ‘ وزیر اعظم

پولیس فورس میں ٹکنالوجی اور انسانیت کے امتزاج کی اہمیت ‘ وزیر اعظم

فورس میں معیاری تبدیلیوں اور نرم رویہ کی وکالت ۔ سالانہ ڈائرکٹرس جنرل کانفرنس سے نریندر مودی کا خطاب
حیدرآباد 26 نومبر ( پی ٹی آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پولیس تربیت میںانسانی اور طریقہ کار کی نفسیات کو زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے پولیس فورس میںمعیاری تبدیلیوں کی بھی وکالت کی ۔ نریندرمودی یہاںسردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی میں ڈائرکٹرس جنرل پولیس اور انسپکٹرس جنرل پولیس کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ نرمی اور مہارت اب ضروری ہوگئے ہیں اوراسے پولیس ڈرل کا حصہ بنایا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ میں انسانی اور طریقہ کار کی نفسیات کو بھی اہم مقام دینے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم نے یاد دہانی کروائی کہ 2008 میں آج ہی کے دن ممبئی میںایک دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا اور پولیس نے پوری بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا تھا ۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ ملک میں جملہ 33,000 پولیس اہلکاروں نے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی جان گنوائی ہے ۔ لا اینڈر آرڈر کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پیدل پٹرولنگ اور پولیس اہلکاروں کی فہم و فراست اہمیت کی حامل ہے ۔ نریندر مودی نے مزید کہا کہ پولیس فورس میں ایک اجتماعی تربیتی کوشش کے ذریعہ معیاری تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کیلئے صحیح سمت میں پیشرفت کیلئے ٹکنالوجی اور انسانیت کے پہلو کا امتزاج بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ سالانہ کانفرنس جس طرح سے منعقد کی جا رہی ہے وہ ایک تبدیلی کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سالانہ کانفرنس تجربات کو بانٹنے کا ایک پلیٹ فارم بن گئی ہے جس کے نتیجہ میں پالیسی منصوبہ بندی کیلئے بہترین مواد حاصل ہوتا ہے ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جو قابل عمل نکات طئے پائے ہیں ان کے خاطر خواہ نتائج بھی سامنے آنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ قائدانہ صلاحیتیں اہمیت کی حامل ہیں اور سینئر پولیس عہدیداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پولیس عملہ میں یہ مہارتیں پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ایک موبائیل ایپ ’انڈین پولیس آپ کے کال پر ‘ کا بھی افتتاح انجام دیا ۔ آزادی کے بعد یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ڈی جی پیز کی کانفرنس دہلی کے باہر منعقد ہو رہی ہے ۔ 2014 میں یہ کانفرنس گوہاٹی میں منعقد ہوئی تھی ۔ 2015 میںاسے گجرات میں منعقد کیا گیا تھا اور اب یہ حیدرآباد میں منعقد ہو رہی ہے ۔ وزیر اعظم نے آج قبل ازیں پولیس اکیڈیمی میں شہیدان پولیس کی یادگار پرپھول چڑھائے ۔ یہاں انہوں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT