Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس فورس کو مستحکم بنانے مزید اقدامات :کے سی آر

پولیس فورس کو مستحکم بنانے مزید اقدامات :کے سی آر

حیدرآباد /19 مئی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں پولیس ملازمین کی جانب سے انجام دئے گئے بہتر کام کی ستائش کرتے ہوئے چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ نے آج کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے پولیس فورس نے بہترین کام انجام دیا ہے ۔ ان کی حکومت پولیس فورس کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کرے گی ۔ چیف منسٹر یہاں پولیس عہدیداروں کے جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس نے تلنگانہ کے قیام کے بعد سے لاء اینڈ آرڈر کی برقراری کو یقینی بنایا ہے ۔ مرکز نے بھی تلنگانہ پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی ستائش کی ۔ تلنگانہ میں محکمہ پولیس کو مضبوط بنانے کیلئے ہم نے موثر اقدامات کئے ہیں ۔ بجٹ میں بھی زائد فنڈس کو مختص کیا ہے ۔ 4000 نئی گاڑیاںخریدی گئی ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT