Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / پولیس مخبر ہونے کے شبہ میں 2 افراد کا قتل

پولیس مخبر ہونے کے شبہ میں 2 افراد کا قتل

گڈچیرولی ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مہاراشٹرا میں انتہا پسندی سے متاثرہ ضلع گڈچیرولی کے ایک گاؤں میں نکسلائٹس نے 2 افراد کو پولیس کا مخبر ہونے کے شبہ میں ہلاک کردیا ۔ سب ڈیویژنل پولیس آفیسر کو رکھیڈا مسٹر ابھجیت ناسکے نے بتایا کہ 2 افراد متکور شاہ ہولی متوطن کھٹمالا گاؤں دھنورہ تعلقہ اور گنگوکومٹی متوطن یوریلا دنڈ گاؤں کورکھیڈا تعلقہ گذشتہ 2 یوم سے لاپتہ تھے ۔ مقامی دیہاتیوں نے آج صبح پولیس کو یہ اطلاع دی کہ جنگل میں 2 نعشیں پڑی ہوئی ہیں ۔ پولیس پارٹی وہاں پہنچ کر نعشوں کو شناخت کے بعد بغرض پوسٹ مارٹم روانہ کردیا ۔ جنہیں کل شب نکسلائٹس نے ہلاک کردیا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT