Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس ملازمت کیلئے حد عمر میں 3 سال کی رعایت

پولیس ملازمت کیلئے حد عمر میں 3 سال کی رعایت

فائیل پر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی دستخط
حیدرآباد 9 نومبر (آئی این این) حکومت تلنگانہ نے ریاست میں پولیس جابس کے خواہاں امیدواروں کے لئے عمر میں تین سال کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج اس سے متعلق فائیلس پر دستخط کئے۔ اس رعایت کے بعد پولیس کانسٹبلس کے پوسٹ کیلئے عمر کی حد عام زمرہ میں 25 سال ہوگی جبکہ ایس سی، ایس ٹی اور بی سی کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کیلئے 30 سال ہوگی۔ اسی طرح سب انسپکٹرس پوسٹ کیلئے عمر کی حد عام زمرہ کے لئے 28 سال ہوگی اور محفوظ زمرہ کے امیدواروں کے لئے 33 سال ہوگی۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو پولیس کمیونکیشنس ڈپارٹمنٹ کو مضبوط بنانے کی ہدایت دی۔ اُنھوں نے کہاکہ آندھراپردیش کی تقسیم کے وقت تلنگانہ کو الاٹ کئے گئے 335 پوسٹس میں 332 مخلوعہ ہیں۔ اُنھوں نے تمام مخلوعہ پوسٹس کو پُر کرنے کیلئے ہدایات جاری کئے۔ اُنھوں نے کہاکہ محکمہ پولیس میں 12 سال کے وقفہ کے بعد تقررات کئے جارہے ہیں۔ توقع ہے کہ حد عمر میں رعایت سے سینکڑوں امیدواروں کو فائدہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT