Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پولیس ملازمین کو بھی ہفتہ میں ایک دن چھٹی کی منظوری

پولیس ملازمین کو بھی ہفتہ میں ایک دن چھٹی کی منظوری

کریم نگر۔/22جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاست میں دن رات چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کرنے والے پولیس ملازمین کو حکومت کی جانب سے ایک خوشخبری دی جارہی ہے، ان پولیس ملازمین کو ہفتہ میں ایک دن چھٹی یعنی ویکلی آف بھی ملے گا۔ اس سلسلہ میں ایس پی زوئیل ڈیوس نے احکامات جاری کئے۔ فرض شناسی، ذمہ داری اور عمل آوری کے ضمن میں مرتب کردہ ایک خصوصی سافٹ ویر کی افتتاحی تقریب میں انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں چار ہزار ملازمین پولیس، کانسٹبل، سب انسپکٹرس اور سرکل انسپکٹرس کو ہفتہ میں ایک دن کام سے آزادی ملے گی کیونکہ پولیس ملازمین سال بھر ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے ذہنی اور جسمانی طور پر الجھنوں اور پریشانیوں میں مبتلاء ہورہے ہیں۔ کچھ ملازمین خرابی صحت کی وجہ حاضر نہیں ہوسکتے۔ اپنے خاندانی افراد سے دور رہنے کا صدمہ بھی وہ برداشت کرتے چلے آرہے ہیں۔ اب دیگر سرکاری ملازمین کی طرح پولیس ملازمین کو بھی ہفتہ میں ایک بار ویکلی آف دیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں گریٹر حیدرآباد میں یہ سہولت دی جارہی ہے تاکہ پولیس ملازمین کو راحت ملے اور بعد ازاں اضلاع میں بھی یہ سہولت دی جائے گی۔ شفافیت کے لئے خصوصی تیار کردہ سافٹ ویر سے مدد لی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT