Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس میں جھوٹی شکایت پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ

پولیس میں جھوٹی شکایت پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ

چین سرقہ کی جھوٹی شکایت پولیس تحقیقات میں جھوٹ ثابت
حیدرآباد /14 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آرہے جرائم کے واقعات کو بعض شہری اپنے بچاؤ کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ ایک خاتون کی اس طرح کی کوشش آج اس وقت ناکام ہوگئی جب پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس مسئلہ کو حل کرلیا اور خاتون کی شکایت کو فرضی قرار دیا ۔ تاہم اس موقع پر پولیس نے عوام کو آگاہ کیا کہ وہ پولیس میں غلط اطلاع دیکر پولیس کو گمراہ نہ کریں ۔ ساتھ ہی پولیس نے انتباہ دیا کہ غلط شکایت کرنے والوں کے خلاف پولیس سخت کارروائی کرے گی ۔ یہ واقعہ سرورنگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاںا یک 43 سالہ خاتون وناجا نے شکایت کروائی تھی کہ اس کے گلے سے دو نامعلوم افراد نے طلائی چین کا سرقہ کرلیا ۔ لیکن حقیقت کچھ اور ہی تھی اس خاتون کے گلے سے کسی نے چین کی رہزنی نہیں کی بلکہ اس کی چین کہیں گم ہوگئی تھی ۔ جب اس خاتون نے پولیس میں رہزنی کی شکایت کی تو پولیس مقام کا معائنہ کرنے پہونچی اور اس کے بعد پولیس نے اس خاتون وناجا سے بات کی پولیس کو خاتون پر شک و شبہ ہونے پر پولیس نے اس اپارٹمنٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جہاں یہ خاتون رہتی تھی  پولیس کی اطلاع اور شکایت کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج مدد گار ثابت نہیں ہوا اور پولیس کی تحقیقات میں خاتون جھوٹی ثابت ہورہی تھی ۔ تاہم پولیس سرور نگر کے عہدیداروں نے اس خاتون سے اپنے انداز میں بات کی اور خاتون نے حقیقت بیان کی اور بتایا کہ اس کے پڑوسی نے مشورہ دیا تھا کہ وہ پولیس میں رہزنی کی شکایت کرے پولیس کسی بھی حال ریکوری میں طلائی چین واپس دلائے گی اس واقعہ کے بعد پولیس خود حیران رہ گی اور انتباہ دیا کہ اب وہ غلط شکایت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT