Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس میں 2,904 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

پولیس میں 2,904 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

محکمہ فینانس کی منظوری، عنقریب اعلامیہ کی اجرائی
حیدرآباد۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے محکمہ فینانس نے ریاست میں محکمہ پولیس کی مختلف زمروں کے تحت مخلوعہ 2,904 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کی منظوری دیتے ہوئے اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر احکامات جاری کئے۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ریاستی حکومت نے گزشتہ دنوں زائد از 91 ہزار مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں محکمہ فینانس سے منظوری طلب کی گئی جس پر محکمہ فینانس نے پہلے مرحلے کے طور پر فی الوقت 2,904 مختلف زمروں کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کی منظوری دی ہے، جبکہ ماباقی دیگر جائیدادوں پر آئندہ دنوں میں تقررات عمل میں لانے کیلئے اقدامات کئے جانے کا اظہار کیا۔ ریاستی محکمہ فینانس نے حکومت کی تجاویز سے اتفاق کرلیا اور اسٹیٹ پولیس رکروٹمنٹس بورڈ کو اجازت دیتے ہوئے آج احکامات جاری کئے جبکہ جاری کردہ احکامات میں مخلوعہ جائیددوں پر تقررات کرنے کیلئے باقاعدہ مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کی جس کی روشنی میں سب انسپکٹران پولیس کی 101 جائیدادیں، ریزرو سب انسپکٹر آف پولیس کی 90 مخلوعہ جائیدادیں، سب انسپکٹران پولیس، سی پی ایل 2، اسپیشل پولیس پروٹیکشن فورس میں کانسٹیبلس میں 2,379، پولیس کانسٹبلس (کمیونیکیشن) 332 ، جائیدادیں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے بہت جلد اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT