Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / پولیس نے ارریا میں دو بم برآمد کئے

پولیس نے ارریا میں دو بم برآمد کئے

ارریا۔20فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں ضلع ارریا کے سکٹی تھانہ علاقہ سے آج صبح سویرے پولیس نے دو بم برآمد کئے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار پیریکا نے یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے کھورا گاچھ گاوں میں واقع سومواری چوک کے نزدیک ایک جھاڑی سے دو دیسی بم برآمد کئے ۔ انہوں نے بتایا کہ مجرموں نے بم کو بورے میں لپیٹ کر جھاڑی میں چھپا دیا تھا۔مسٹر پیریکا نے بتایا کہ انسداد بم دستہ کو اطلاع دے دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال بموں کو تھانہ میں پانی سے بھری بالٹی میں رکھا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT