Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / پولیس والوں کو مارو مگر خودکشی نہ کرو، ہاردک کی اپیل

پولیس والوں کو مارو مگر خودکشی نہ کرو، ہاردک کی اپیل

احمدآباد ، 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک متنازعہ ریمارک میں ہاردک پٹیل نے جو پٹیل کوٹہ ہڑتال کے 22 سالہ لیڈر ہیں، آج اپنی برادری کے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ خودکشی کرلینے کی بجائے پولیس والوں کو ہلاک کرو۔ ’’اگر تم میں اتنی ہی ہمت ہے تو جاؤ اور ایک دو پولیس والوں کو قتل کردو۔ پٹیل برادری والے کبھی خودکشی نہیں کرتے،‘‘ ہاردک نے سورت میں یہ ریمارک کیا۔ وہ ایک مقامی نوجوان ویپل دیسائی سے مخاطب تھے، جس نے اعلان کررکھا تھا کہ وہ جاریہ ایجی ٹیشن کی تئید میں خودکشی کرلے گا۔ ہاردک نے آج ایک مقامی نیوز چیانل کی ٹیم کے ہمراہ دیسائی کے مکان کا دورہ کیا۔ اسی چیانل نے بعد میں ہاردک کے ریمارکس نشر کئے۔ دیسائی نے بعدازاں میڈیا کو بتایا کہ ہاردک نے انھیں مشورہ دیا کہ اپنی جان کو خطرے میں نہ ڈال

TOPPOPULARRECENT