Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس وکرم گوڑ سے خاص معلومات حاصل کرنے میں ناکام

پولیس وکرم گوڑ سے خاص معلومات حاصل کرنے میں ناکام

حیدرآباد۔/9 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہر میں سنسنی پھیلانے والے وکرم گوڑ فائرنگ معاملہ میں پولیس کو آج ناامیدی کا سامنا کرنا پڑا۔ خود پر قاتلانہ حملہ کرانے کی سازش رچنے والے سابق وزیر کے بیٹے سے پوچھ تاچھ میں پولیس کوئی خاص اطلاعات حاصل نہ کرسکی۔ یاد رہے کہ وکرم گوڑ سے مزید پوچھ تاچھ کیلئے بنجارہ ہلز پولیس نے ایک دن کی پولیس تحویل حاصل کی تھی۔ تاہم وہ بھی ختم ہوگئی۔ اسی دوران پولیس نے جن توقعات کی بناء پر پولیس تحویل حاصل کی تھی اس میں وہ ناکام رہی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ملزم وکرم گوڑ نے پولیس کے سوالات کا اطمینان بخش جواب نہیں دیا اور نہ ہی انہوں نے پولیس کو کوئی خاص اطلاعات فراہم کی۔ بتایا جاتا ہے کہ عدالت نے وکرم گوڑ کے علاوہ کیس میں شامل دیگر 5 ملزمین کو 3 دن کی پولیس تحویل میں دینے کی اجازت دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT