Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / پولیس ٹی وی جھلکیوں کو بطور ثبوت پیش کرنے کی خواہاں

پولیس ٹی وی جھلکیوں کو بطور ثبوت پیش کرنے کی خواہاں

متاثرہ لڑکی میری بیٹی جیسی : برالا، صدر ریاستی بی جے پی ہریانہ
چندی گڑھ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پولیس جس نے پانچ سی سی ٹی وی کیمروں سے جھلکیاں حاصل کی ہیں، کہا کہ ایک آئی اے ایس عہدیدار کی دختر کو صدر ہریانہ بی جے پی سبھاش برالا کے فرزند نے ہراساں کیا تھا ۔ وہ سی سی ٹی وی جھلکیاں کو بطور ثبوت پیش کرنے کی خواہاں ہے۔ اس واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ صدر ہریانہ بی جے پی سبھاش برالا نہ اس واقعہ پر اپنی مہر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لڑکی ان کی بیٹی جیسی ہے۔ وہ اور ان کی پارٹی ، پولیس پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہی ہے۔ ان کے فرزند 23 سالہ وکاس اور اس کے دوست 27 سالہ اشیش کمار کو ہراسانی کے الزام میں گرفتار کرکے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT