Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / پولیس پر حملے میں ملوث دو عسکریت پسند ہلاک

پولیس پر حملے میں ملوث دو عسکریت پسند ہلاک

سرینگر ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقہ میں یہ انکاؤنٹر پیش آیا اور مہلوکین کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے جو پولیس پارٹی پر حملے کے بھی ذمہ دار ہیں۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس جموں و کشمیر ایس پی وید نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سوپور ٹاؤن میں کل پولیس پارٹی پر گرینیڈ حملہ کیا گیا تھا جس میں 4 ملازمین پولیس زخمی ہوگئے۔ اُنھوں نے کہاکہ حملہ آوروں کا خاکہ اور سی سی ٹی وی فٹیج کی وجہ سے اِن کی شناخت اور دو افراد کی گرفتاری میں مدد ملی۔ اِن میں ایک وہ بھی ہے جس نے پولیس پارٹی پر گرینیڈ پھینکا تھا۔ وید نے بتایا کہ تفتیش کے دوران گرفتار کئے گئے افراد نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کی جس کی ایماء پر اُنھوں نے یہ حملہ کیا تھا۔ سکیورٹی فورسیس نے اِس علاقے کا محاصرہ کرلیا اور جیسے ہی وہ گھر کے قریب پہونچے عسکریت پسندوں نے فائرنگ کردی۔ سکیوریٹی فورسیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ اِن دونوں کا تعلق حزب المجاہدین سے بتایا گیا ہے اور اُن کی اعجاز اور بشارت کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT