Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / پولیس پر سنگباری پر آنسو گیس کا استعمال، 8 گرفتار

پولیس پر سنگباری پر آنسو گیس کا استعمال، 8 گرفتار

احمدآباد ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آٹھ افراد کو آج پولیس پر سنگباری کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ گاندھی نگر کے ایک گاؤں کی مندر میں داخلے کیلئے آج دو برادریوں کے ارکان کے درمیان بحث و تکرار چھڑ گئی، عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ پولیس کے مطابق موضع پیپلاج کی دلت کمیونٹی کے ارکان نے ایک مذہبی جلوس نکالا جسے دربار کمیونٹی والوں نے روک دیا کیونکہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ یہ لوگ گاؤں کی مندر میں داخل ہوں۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گاندھی نگر ویریندر سنگھ یادو نے کہا کہ جب پولیس وہاں پہنچی تو اُن لوگوں نے پولیس والوں پر پتھراؤ شروع کردیا، جس کے بعد پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے تین شل فائر کئے۔ انھوں نے بتایا کہ دربار کمیونٹی والوں نے مذہبی جلوس کو جبراً روکا جبکہ وہ مندر کی طرف بڑھ رہا تھا۔ دربار کمیونٹی والوں نے دلت برادری والوں کو واپس ہوجانے کیلئے کہا۔ پولیس نے کہا کہ محروس ملزمین کا تعلق دربار کمیونٹی سے ہے۔ اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT