Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / پولیس پر قاتلانہ حملہ ، 2 افراد کو 10 سال قید بامشقت

پولیس پر قاتلانہ حملہ ، 2 افراد کو 10 سال قید بامشقت

اورنگ آباد۔ 4 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اورنگ آباد کی عدالت نے 2 افراد بشمول 2008ء احمدآباد سلسلہ وار بم دھماکے مقدمہ کے مشتبہ ملزم کو مبینہ طور پر پولیس عہدیدار پر قاتلانہ حملے کے سلسلے میں 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وی وی پاٹل نے محمد ابرار عرف اسمعیل بابو خاں جن پر احمدآباد بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، اور خلیل عقیل عرف شاکر حسین کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔ استغاثہ کے بموجب 26 مارچ 2012ء کو ابو فیضل سابق رکن ممنوعہ سیمی کی زیرقیادت ٹولی کے حمایت باغ علاقہ پہونچنے کی پولیس کو اطلاع ملی جس پر اے ٹی ایس کی ٹیم نے وہاں پہنچ کر علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔ انڈین مجاہدین کے مبینہ رکن ابرار اور ان کے تین ساتھی جب یہاں پہونچے، تو پولیس ٹیم نے انہیں خودسپرد ہونے کی ہدایت دی، اس کے جواب میں ابرار اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ان تمام کو گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT