Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پولیس پٹرولنگ کے دوران چار پیشہ ورانہ قاتل گرفتار

پولیس پٹرولنگ کے دوران چار پیشہ ورانہ قاتل گرفتار

سرکل انسپکٹر کلواکرتی کلمیشور سنگھن وار کی پریس کانفرنس
کلواکرتی /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پیشہ وارانہ قاتل کرشنا ، سرینو ، مہیش ، سریکانت ، یہ تمام بادے پلی جڑچرلہ کے رہنے والے ہیں کرشنا مہیش سریکانت ان تینوں پر مراحل اور جڑچرلہ ، محبوب نگر کے PS میں کئی مقدمات ہیں ۔ اس ماہ کے 20 تاریخ کو جیل سے رہائی ہوئی تھی ۔ اسی دوران ترپتیا نامی شخص جن کی بیٹی نے دوسرے قبیلہ کے لڑکے سے محبت کی شادی کی تھی یہ دونوں اچھی زندگی گذار رہے ہیں ۔ مگر ترپیتا کو ہمیشہ اس شادی سے ناراضگی ہو رہی تھی چنانچہ ان چاروں پیشہ وارانہ قاتلوں کی جیل سے رہائی کی اطلاع ترپیتا کو ملی اور قاتلوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے داماد نرسمہا کو 80 ہزار روپئے میں قتل کرنے کا معاہدہ طئے کیا ۔ چنانچہ چاروں قاتلوں نے نرسمہا کو کلواکرتی میں قتل کرنے کی سازش کرتے ہوئے ڈی سی ایم گاڑی سے قتل میں استعمال ہونے والے تین دھاری دار چاقو کے ساتھ کلواکرتی آرہے تھے کہ کلواکرتی اور میڑچل کی مشترکہ پولیس گشتی ٹیم نے ڈی سی ایم کو روک کر تلاشی لی ۔ جس میں دو سیل فون اور تین چاقو دستیاب ہوئے ۔ اس اثناء میں ترپیتا کو پتہ چلاکہ کرایہ کے قاتل گرفتار ہوچکے ہیں ترپیتا میڑچل پولیس اسٹیشن میں ان چاروں قاتلوں کو دیکھنے کی غرض پہونچا پولیس نے شک کی بنیاد پر ان کو بھی گرفتار کرلیا ۔ تفتیش کے دوران پوری تفصیلات ان لوگوں نے پولیس کے سامنے بیان کیا پولیس نے ان پانچوں کو گرفتار کرتے ہوئے کلواکرتی پی ایس میں میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ فی الوقت ان پانچوں کلواکرتی پی ایس میں مزید تفتیش کیلئے رکھا گیا ہے ۔ اس موقع پر شادنگر ASP کلمیشور سنگھن وار اور کلواکرتی سی آئی وینکٹ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT