Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس کانسٹبلس کی بھرتی کیلئے دوڑ میں نوجوان کی موت

پولیس کانسٹبلس کی بھرتی کیلئے دوڑ میں نوجوان کی موت

حیدرآباد 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں پولیس کانسٹبلس کی بھرتی کے موقع پر ہوئی دوڑ کے دوران گر پڑنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔ گزشتہ روز راج شیکھر نامی اس نوجوان نے 800میٹر کی دوڑ میں حصہ لیا تھا تاہم وہ دوڑ کے دوران گر پڑا ۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات اس کی موت ہوگئی ۔ یہ نوجوان نلگنڈہ کے پین پہاڑ منڈل سے تعلق رکھتا تھا ۔ گزشتہ چار دنوں سے کانسٹبلس کی بھرتی کیلئے نلگنڈہ میں فزیکل ٹسٹ کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT