Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس کانسٹبلس کے تحریری امتحان کے لیے کوچنگ کلاسیس کا آغاز

پولیس کانسٹبلس کے تحریری امتحان کے لیے کوچنگ کلاسیس کا آغاز

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : پولیس کانسٹبلس کے تقررات کے لیے تحریری مسابقتی امتحان کی کوچنگ کلاسیس ادارہ سیاست کے زیر اہتمام عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں صبح 7 تا 11 بجے شروع ہوچکی ہے ۔ کوآرڈینٹر سید خالد محی الدین اسد کے بموجب عبدالحفیظ ماہر کوچنگ کے زیر نگرانی تجربہ کار لکچررس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ جو امیدوار فارم داخل کئے ہیں وہ پرنٹ آوٹ زیراکس کے ساتھ اوقات کلاسیس میں عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء حیدرآباد پر صبح 7 تا 11 بجے رجوع ہوں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT