Friday , June 23 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس کانسٹبل سارق کے حملہ میں زخمی

پولیس کانسٹبل سارق کے حملہ میں زخمی

حیدرآباد۔/9جون، ( سیاست نیوز) میر پیٹ پولیس کا ایک کانسٹبل عادی سارق کے حملہ میں زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 سالہ سلمان جو عادی سارق ہے اس نے کانسٹبل رمیش پر بلیڈ سے حملہ کردیا جو اس حملہ میں شدید زخمی ہوگیا۔ کانسٹبل رمیش اپنے ساتھی ہوم گارڈ نوین کے ساتھ خدمات انجام دے رہا تھاکہ ان کا سامنا سلمان سے ہوا جو کمسن و نابالغ ہونے کے باوجود عادی سارق ہے اور 6 سے زائد مقدمات میں ملوث ہے کانسٹبل نے اس کوروکنے کی کوشش کی جو فوری پولیس کو دیکھ کر اس پر حملہ ـآور ہوگیا اور فراراختیار کرلیا۔ زخمی کانسٹبل کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ کانسٹبل پر حملہ کی اطلاع کے ساتھ کمشنر پولیس راچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلیدھر بھگوت ہاسپٹل پہنچ گئے اور زخمی کی عیادت کی اور اس کی خدمات کی ستائش کی۔ میر پیٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT