Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پولیس کانسٹبل کی جائیدادوں کیلئے 24اپریل کو امتحانات

پولیس کانسٹبل کی جائیدادوں کیلئے 24اپریل کو امتحانات

ضلع محبو ب نگر میں65749 امیدواروںکیلئے 6مراکز، سخت انتظامات

محبوب نگر ۔/6اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بے روزگار نوجوان جو پولیس میں بھرتی کے لئے درخواستیں داخل کرچکے ہیں، پولیس کانسٹبل کی جائیدادوں پر تقرر کیلئے تحریری امتحان 24 اپریل کو منعقد ہوگا۔ اس کی اطلاع ضلع ایس پی وشوا پرساد نے اخباری نمائندوں کو دی۔ بادام راما سوامی آڈیٹوریم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے جے این ٹی یو سی کے رجسٹرار ایس وی رمنا راؤ کے ہمراہ وہ مخاطب تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کانسٹبلس کی جائیدادوں کیلئے 65749 امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔ امتحانات کے بہتر انعقاد کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ امتحانات کیلئے مستقر محبوب نگر پر 6امتحانی مراکز کے علاوہ منڈل سطح پر بھی 195 مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ امتحانات کے اوقات 2:30 دوپہر تا 5:30 بجے شام ہوں گے۔ تحریری امتحانات میں کامیاب امیدواروں کو جسمانی فٹنس کے مرحلہ سے گزرنا ہوگا۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ امتحان ہال میں ایک منٹ کی تاخیر سے آنے پر امتحان لکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ ملازمتوں کے لئے درمیانی افراد سے کوئی معاملت نہ کریں۔ امتحان کے دوران کسی بھی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ امتحانی مراکز پر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ امیدواروں کو سیل فون یا دیگر الکٹرانک اشیاء امتحان ہال میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ضلع ایس پی نے مزید بتایا کہ سب انسپکٹرس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے 17 اپریل کو تحریری امتحان منعقد ہوگا۔ جس کیلئے 2236 امیدوار درخواستیں داخل کرچکے ہیں۔ اوقات صبح 10تا دوپہر ایک بجے رہیں گے ۔ مستقر محبوب نگر پر بھی 26امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ایس پی نے مزید بتایا کہ امتحانات کے نگرانکار اسٹاف کو تربیت دی گئی ہے۔ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر جی کے وشوانند، ڈاکٹر یم وشواناتھم، اے ایس پی ڈی وی سرینواس راؤ، کوآرڈینیٹر رویندر بابو و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT