Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس کانسٹیبلس تقررات کیلئے آج ریاست بھر میں تحریری ٹسٹ

پولیس کانسٹیبلس تقررات کیلئے آج ریاست بھر میں تحریری ٹسٹ

مراکز پر بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب ۔ امیدواروں کو درمیانی افراد سے ہوشیار رہنے کی ہدایت
حیدرآباد 23 اپریل ( سیاست نیوز) ریاست میں حکومت نے پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر پولیس کانسٹبلس کے تقررات عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان تقررات کیلئے ریاست بھر میں کل 24 اپریل کو تحریری ٹسٹ منعقد کیا جائے گا ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما نے بتایا کہ محکمہ پولیس میں جملہ 9,218 پولیس کانسٹبلس کی جائیدادوں پر تقررات کیے جائیں گے اور تقررات کے عمل کو انتہائی شفاف بنایا گیا ۔ کوئی سفارش یا پیروی ہرگز ممکن نہیں ہوگی ۔ انہوں نے پولیس کانسٹبلس رکروٹمنٹ ٹسٹ تحریر کرنے والے امیدواروں کو غیر ضروری و درمیانی افراد کے تعلق سے ہوشیار رہنے اور کسی دھوکہ میں نہ آنے کی خواہش کی ۔ اسی دوران صدر نشین پولیس رکروٹمنٹ بورڈ مسٹر پورنا چندر راؤ نے بتایا کہ پولیس کانسٹبلس رکروٹمنٹ ٹسٹ کیلئے ریاست میں جملہ 1,132 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ ان مراکز میں 2425 بائیو میٹرک مشینس کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا
کہ جملہ 9281 کانسٹبلس کی جائیدادوں کیلئے جملہ 5,36,663 امیدوار تحریری ٹسٹ میں شرکت کریں گے اور امتحانی مراکز کے پاس پر بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی امکانی تلبیسی شخصی کے واقعات کا تدارک کرنے بائیو میٹرک سسٹم کے مشینس کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کانسٹبلس تقررات کیلئے منعقد ہونے والے ٹسٹ میں ایک گھنٹہ قبل مراکز پر پہونچ جانے کی امیدواروں کو ہدایات دی گئی ہیں اور ایک منٹ بھی تاخیر سے پہونچنے والے امیدواروں کو ٹسٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ انہوں نے بتایا کہ تحریری ٹسٹ کے اوقات دوپہر ڈھائی تا شام ساڑھے پانچ بجے ہونگے ۔ امیدوار کو دوپہر دیڑھ بجے سے قبل امتحانی مرکز پر پہونچ جانا چاہئے تاکہ انکی مناسب تنقیح کی جاسکے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT