Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس کا عوام دوست کے بعد محکمہ میں شناخت بنانے کی مساعی

پولیس کا عوام دوست کے بعد محکمہ میں شناخت بنانے کی مساعی

ڈی جی پی انوراگ شرما آج منفرد پراجکٹ کا آغاز کریں گے ، پولیس کمشنر سی وی آنند
حیدرآباد /11 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے عوام دوست پالیسیوں کی عمل آوری کے بعد اب محکمہ پولیس میں شناخت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ملک میں اپنے نوعیت کے پہلے منفرد پراجکٹ پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ امکان ہے کہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ریاست تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما اس منفرد پراجکٹ کا آج آغاز کریں گے ۔ جس کی مدد سے اب پولیس خود پولیس کی کارکردگی پر نظر رکھے گی ۔ سائبرآباد  پولیس کمشنر مسٹر سی وی آنند کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے اس انوکھے پراجکٹ پر عمل کیا جارہا ہے ۔ اس پراجکٹ کی مدد سے تمام پولیس اسٹیشنوں میں کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔ جس کو کمانڈ کنٹرول سنٹر سے جوڑا جائے گا اور کمانڈ کنٹرول سنٹر سے تمام پولیس اسٹیشنوں میں پولیس عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکتا ہے ۔ ان کیمروں کو سائبرآباد کے 44 لاء اینڈ آرڈر پولیس اسٹیشنوں کا راست مشاہدہ کیا جاسکتا ہے اور ڈی سی پی اور اے سی پی سطح کے عہدیدار بھی اپنے دفتر سے راست نظر رکھ سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ویڈیو کانفرنس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ جس کے ذریعہ بیک وقت 115 مقامات کا احاطہ کیا جاسکتا ہے ۔ جن میں سائبرآباد کے لاء اینڈ آرڈر اور ٹریفک پولیس اسٹیشن بھی شامل رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT