Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس کا فنگر پرنٹ آلہ مددگار ثابت

پولیس کا فنگر پرنٹ آلہ مددگار ثابت

راجندر نگر میں عادی سارق گرفتار ، مجرمین کی تفصیلات سنٹرل سرور سے مربوط
حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) فنگر پرنٹ مشین بھی اب پولیس کیلئے کام کرنے لگی ہے ۔ سوشیل میڈیا ، سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید آلات کی مدد سے مقدمات کو حل کرنے سارقوں کی نشاندہی و گرفتاری عمل میں لانے والے پولیس کیلئے ایک دم الکٹرانک آلہ مددگار ثابت ہوگیا ہے ۔ حالیہ دنوں متعارف کئے گئے فنگرپرنٹ مشین کے ذریعہ راجندر نگر پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا ۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس شمس آباد زون محترمہ پدمجا نے بتایا کہ مجرموں کی تفصیلات کو سنٹرل سرور میں لوڈ کرنے کے دوران پولیس کو اس عادی سارق شیخ جلیل علی ساکن بہادرپورہ کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ ملزم کے متعلق پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس سارق نے اپنے جرم کو قبول کرلیا ۔ اس نے 2 کیس میں ملوث ہے ایک مائیلاردیوپلی اور ایک آصف نگر میں انجام دی ہے ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ اس سارق کے قبضہ سے 23 تولہ سونا جو 7 لاکھ روپئے کی مالیت کا بتایا گیا ہے کو ضبط کرلیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2006 کے جرائم ریکارڈ کو سنٹرل سرور میں درج کروانے کے دوران اس سارق کا پتہ چلا ہے ۔ ابھی تک تمام طرح کا ریکارڈ سنٹر سرور میں درج نہیں تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ جلیل نے سال 2015 میں یہ وارداتیں انجام دی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT