Friday , July 21 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس کلیرینس کے نام عوام کو دھوکہ ، 2 دھوکہ باز گرفتار

پولیس کلیرینس کے نام عوام کو دھوکہ ، 2 دھوکہ باز گرفتار

اے ٹی ایم کارڈس ، کمپیوٹرس ضبط ، سائبر کرائم مارکیٹنگ انٹلی جنس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /6 جولائی (سیاست نیوز ) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی مارکٹنگ انٹلیجنس ٹیم نے دو دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا جو پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے بہانے عوام کو دھوکہ دے رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ بی نرسنگ راؤ ساکن سیتاپھل منڈی جو پیشہ سے سافٹ ویئر ملازم ہے نے پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے جسٹ ڈائیل ڈائرکٹری سے ایجنٹس کے نمبرات حاصل کئے جن میں پرینکا کنسلٹنٹس واقع بی ایچ ای ایل سے ربط پیدا کیا اور یہاں پر ایم پرنیت سے بذریعہ فون بات چیت کرتے ہوئے 7 ہزار روپئے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کئے ۔ بعد ازاں کلیرنس سرٹیفکیٹ کیلئے دیگر دستاویزات بھی فراہم کئے ۔ پرنیت نے اپنے دوست کا اے ٹی ایم کارڈ حاصل کیا اور بعد ازاں دوسرے نام پر ایک سم کارڈ بھی حاصل کرتے ہوئے پرینکا کنسلٹنٹس کے نام پر فرضی ادارہ بھی قائم کرتے ہوئے میریج سرٹیفکیٹ پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ اور فرم رجسٹریشن سرٹیفکیٹس فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے وہ عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعہ حاصل کی گئی رقومات کو اپنے دوست کے اے ٹی ایم کے ذریعہ حاصل کررہا تھا ۔ سائبر کرائم کی مارکٹنگ انٹلیجنس ٹیم نے پرنیت اور اس کے ساتھی ٹھاکر کرشنا کشور سنگھ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے اے ٹی ایم کارڈس ، کمپیوٹر وغیرہ برآمد کرلیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT