Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس کمیونیکیشن میں کانسٹیبلس کے تقررات

پولیس کمیونیکیشن میں کانسٹیبلس کے تقررات

25 فبروری سے ادخال درخواست کا آغاز، نوجوانوں کو ملازمت کا موقع
حیدرآباد ۔ 20 فبروری (سیاست نیوز) پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ چیرمین جے پورنا چندر راؤ کی اطلاع کے بموجب ریاست تلنگانہ کے پولیس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ میں 332 کانسٹیبلس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ 25 فبروری تا 15 مارچ درخواستیں آن لائن داخل کی جاسکتی ہیں۔ امیدواروں کی عمر 18 تا 25 سال کے درمیان ہو اور وہ ایس ایس سی یا اس کے مماثل امتحان میں کامیابی کے بعد الیکٹرانک میکانیکل میں ITI، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمپیوٹر آپریٹر، پروگرامنگ اسسٹنٹ، کنزومر الیکٹرانکس کی تعلیمی قابلیت رکھنے والے امیدوار درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ بی سی اور او سی طبقہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو 400 روپئے اور ایس ٹی اور ایس سی امیدواروں کو 200 روپئے فیس داخل کرنا ہوگا۔ درخواستیں www.tslprb.in پر داخل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT