Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / پولیس کو عوام کا احترام کرنا چاہئے : اوباما

پولیس کو عوام کا احترام کرنا چاہئے : اوباما

میڈرڈ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج عظیم تر رواداری اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے پولیس عہدیداروں سے کہا کہ وہ عوام کی عزت کریں اور ان کے جذبات کو سمجھیں۔ پولیس عہدیداروں نے اپنی ڈیوٹی شروع کرنے سے قبل عوام کے تحفظ کا حلف لیا ہے۔ اسی جذبہ کے ساتھ عوام کی خدمت کرنی چاہئے۔ عوام الناس کا احساس ہے کہ پولیس ان کے ساتھ سختی برتتی ہے اور غیرروادارانہ رویہ اختیار کرتی ہے۔ خاص کر عوام کے ساتھ رنگ و نسل کے احساس پر مبنی امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ صدر امریکہ اسپین کے دورہ پر ہیں ۔ انہوں نے اسپین کے کارگذار وزیراعظم میرینو راجوائے سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک دوسرے کی بات سننے اور سمجھنے کی ضرورت پر زور دیتا ہوں۔ صدر بارک اوباما امریکہ میں سفید فام اور سیاہ فام تصادم کے مسئلہ پر اب تک چوتھی مرتبہ بیان دیئے ہیں۔ امریکی شہروں لوئسیانا اور منی سوٹا میں سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف ڈلاس میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کے دوران تشدد برپا ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT