Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پولیس کو چکمہ دیکر سارقین فرار

پولیس کو چکمہ دیکر سارقین فرار

یلاریڈی /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک میں سرقہ کرنے والے دو سارقین ناگی ریڈی پیٹ منڈل کے گوپال پیٹ سے فرار ہوگئے ۔ پولیس کی اطلاع کے مطابق میدک مستقر پر ایک موبائل شاپ میں رات دیر گئے سرقہ کرنے والے دو سارق موٹر بائیک پر ضلع سرحد سے داخل ہوگئے ۔ نصف رات 2.30 بجے ناگی ریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن کے پاس چکاپورٹ پر گاڑیوں کی تنقیح کے دوران پولیس نے ان سارقوں کی گاڑی کو روکنیکی کوشش کی ۔ لیکن سارق پولیس کو ہاتھ نہ آکر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ان کا تعاقب کیا ۔ سارق بائیک لائیٹ آف کرتے ہوئے امبیڈکر چوراستہ سے ایس سی کالونی میں داخل ہوئے ۔ اسی دوران سارقین کو دیکھ کر ایک نوجوان نے چیخ و پکار کی ۔ سارقین اپنی بائیک کو پوچارم کنال میں اتار کر خود راہ فرار اختیار کی ۔ پولیس نے سارقوں کی بائیک سے 12 سیل فونس ، چارجرس بیاٹریس کی پیاکٹ کنال کے کٹہ پر دستیاب ہوئی ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی یلاریڈی سرکل انسپکٹر مسٹر انیل کمار لنگم پیٹ سب انسپکٹر راج شیکھر نے گوپا پیٹ پہونچکر تلاش کرنا شروع کیا ۔ منڈل کی منجیرا ندی تک تلاش کرنے کے بعد بھی کوئی فائدہ نہ ہوا ۔ سرکل انسپکٹر نے پوچارم کنال کے پاس معائنہ کیا ۔ جہاں آہنی سلاح دستیاب ہوا ۔ سارق کہا گئے تھے ابھی تک کوئی پتہ نہیں چلا ہے ۔ سارق میدک میں سرقہ کرکے ضلع کی سرحق پوچارم علاقہ سے نظام آباد میں داخل ہوتے ہوئے رفوچکر ہونے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔پولیس چیک پوسٹ ہونے کے باوجود سارق سرقہ کرکے کامیاب ہو رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT