Saturday , May 27 2017
Home / دنیا / پولیس کو ہلاک کرنے کی سازش پر جرمنی میں ایک اسلام پسند گرفتار

پولیس کو ہلاک کرنے کی سازش پر جرمنی میں ایک اسلام پسند گرفتار

برلن ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی جرمنی کی پولیس نے کہا کہ ایک مشتبہ اسلامی انتہاپسند کو آج ایک پولیس عہدیدار یا ایک فوجی افسر کو ہلاک کردینے کی سازش تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔29 سالہ جرمن شہری کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔ تاہم اس نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ پولیس عہدیدار یا فوجی افسر کو ہلاک کرنے کی سازش کررہا تھا اور اس کے لئے اس نے خود ہی ایک دھماکو آلہ تیار کیا تھا ۔ عہدیداروں کے بموجب یہ جرمنی شہری مسلم انتہاپسند ہے جسے اس کی قیامگاہ پر دھاوا کرتے ہوئے کل گرفتار کیا گیا ۔ آلہ کی تیاری کیلئے درکار کیمیائی مادے ضبط کئے گئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT