Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / پولیس کی تحقیقات میں مداخلت سے ہائی کورٹ کا انکار

پولیس کی تحقیقات میں مداخلت سے ہائی کورٹ کا انکار

کوچی ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کیرالا ہائی کورٹ نے آج کہا ہے کہ ایک دلت خاتون کی عصمت ریزی اور بہیمانہ قتل واقعہ کی ریاستی پولیس کی تحقیقات کے اس مرحلہ پر مداخلت مناسب نہیں ہے جب کہ اس کیس کی سی بی آئی تحقیقات کے لیے داخل کردہ مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کو 30 مئی تک ملتوی کردیا گیا ۔ جسٹس اے ایم شفیق اور جسٹس کے رام کرشنن پر مشتمل ویکشن بنچ نے ایک ایڈوکیٹ کی درخواست پر غور و خوص کے بعد کہا کہ تحقیقات کی رہنمائی میڈیا رپورٹس کے ذریعہ نہیں کی جاسکتی ۔ حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل استغاثہ نے عدالت کو مطلع کیا کہ لاء اسٹوڈنٹ کی عصمت ریزی اور قتل کی تحقیقات میں پیشرفت جاری ہے اور یہ کلیدی مرحلہ میں ہے اور اس خصوص میں تفصیلات سربمہر لفافہ میں عدالت میں پیش کردی جائیں گی ۔ جس کے بعد عدالت نے مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کو 30 مئی تک ملتوی کردیا ۔ قبل ازیں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ضلع کولم میں بی جے پی کی انتخابی ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ اس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات مرکز آمادہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT