Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / پولیس کی پوچھ تاچھ کے دوران علیل ملزم کی موت

پولیس کی پوچھ تاچھ کے دوران علیل ملزم کی موت

جئے پور ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : قتل کیس کا ایک 25 سالہ ملزم جو کہ پولیس تفتیش کے دوران اچانک علیل ہوگیا تھا۔ جئے پور کے ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ وینکٹیش شرما 25 اکٹوبر کو پیش آئے ایک قتل کیس میں شریک ملزم تھا ۔ ناگپور پولیس کل پوچھ تاچھ کررہی تھی کہ اچانک اس نے دست و قئے کی شکایت کی اور کل شب اسے JLN ہاسپٹل جئے پور میں شریک کروایا گیا جہاں وہ آج صبح فوت ہوگیا۔ آئی جی اجمیر مالینی اگروال نے بتایا کہ ملزم کو پوچھ تاچھ کے لیے پیر کی صبح طلب کیا گیا تھا اور اسی دن گھر بھیج دیا گیا ۔ پھر دوبارہ اسے منگل کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا گیا اور قتل کیس میں ملوث ہونے کا اقبال جرم بھی کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT