Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس کی ہراسانی کا شکار ایک شخص کی خودکشی

پولیس کی ہراسانی کا شکار ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 25 جون (سیاست نیوز) سائبرآباد حدود میں پولیس کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آ کر ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔ اہل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں انجینیلو نامی شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ انجینیلو بیراپاگڈہ علاقہ میں رہتا تھا جس نے خودکشی نوٹ میں اپنی خودکشی کیلئے پولیس ہراسانی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور میڑپلی پولیس پر ہراسانی کے سنگین الزامات لگاتے ہوئے اپنے خودکشی نوٹ میں لکھا ۔ اس خصوص میں اہل انسپکٹر مسٹر نرسمہاریڈی نے بتایا کہ انجینیلو کے خلاف خود اس کی بیوی نے شکایت کی تھی اور میاں بیوی کے جھگڑوں کا مسئلہ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوا تھا۔ میڑپلی پولیس نے انجینیلو پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے کونسلنگ کی تھی۔ تاہم پولیس انسپکٹر نے مکمل طور پر میڑ پلی پولیس کی حمایت کرلی۔ تام پولیس کے اعلیٰ عہدیدار کو چاہئے کہ وہ اعلیٰ سطح تحقیقات کرتے ہوئے خاطی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرے۔

TOPPOPULARRECENT