Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس کی ہراسانی کا شکار شخص کی خودکشی

پولیس کی ہراسانی کا شکار شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/14مئی، ( سیاست نیوز) پولیس کی مبینہ ہراسانی کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ شہرحیدرآباد میں پیش آیا ۔جہاں ان دنوں فرینڈلی پولیسنگ کے چرچے ہیں تاہم پولیس اس واقعہ سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کی مکمل کوشش کررہی ہے۔ سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ پولیس میں ایک 23سالہ شخص مہیش نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ انسپکٹر تکا رام گیٹ کے مطابق مہیش کو جو ماریڈ پلی علاقہ کا ساکن تھا گذشتہ روز گوپال پورم پولیس نے ایک سرقہ کی واردات کے سلسلہ میں پولیس اسٹیشن طلب کیا تھا اور اس سے پوچھ تاچھ کی اور کل جب اسے دوسری مرتبہ طلب کیا گیا تو وہ پولیس اسٹیشن سے فرار ہوگیا اورشرا ب نوشی کی اور شمشان گھاٹ ماریڈ پلی میں ایک درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ تاہم پولیس نے اس شخص پر زیادتی یا پھر ہراسانی کے اقدامات کو بے بنیاد قرار اور کہا کہ وہ خود پوچھ تاچھ کے خوف سے فرار ہوگیا تھا۔ تکا رام گیٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT