Monday , May 1 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو دھمکانے والا خود ساختہ چیف میڈیکل آفیسر گرفتار

پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو دھمکانے والا خود ساختہ چیف میڈیکل آفیسر گرفتار

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : پولیس اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو دھمکانے والے ایک خود ساختہ آفیسر کو گرفتار کرلیا گیا جو خود کو چیف منسٹر کے کیمپ آفس کا چیف میڈیکل آفیسر ظاہر کررہا تھا ۔ سی سی ایس پولیس نے جو ایک مقدمہ کی تحقیقات میں مصروف تھی اس ٹیم کو گرفتار خود ساختہ عہدیدار اے سریدھر نے دھمکایا تھا ۔ پولیس نے بالاخر اس شخص کو گرفتار کرلیا جو پیشہ سے بائیو کمیسٹ ہے اور عابڈس کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس 35 سالہ اے سریدھر کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ سریدھر کے خلاف وائیٹ کالر آفس سی سی ایس سے وابستہ ایک سب انسپکٹر نے شکایت کی تھی اور سریدھر نے ایک قصورار کو بچانے کی خاطر سب انسپکٹر اور انسپکٹر سطح کے عہدیداروں کو دھمکیاں دی تھیں ۔ جو خود کو سی ایم کیمپ آفس کا اسپیشل میڈیکل آفیسر ظاہر کررہا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات کررہی ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT