Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس کے الزامات بے بنیاد صدر ڈی جے ایس کا جواب

پولیس کے الزامات بے بنیاد صدر ڈی جے ایس کا جواب

حیدرآباد /15 مئی ( سیاست نیوز ) صدر درسگاہ جہاد و شہادت مسٹر محمد عبدالماجد نے آج سعیدآباد پولیس کی جانب سے جاری کی گئی نوٹس کا تحریری جواب داخل کیا ۔ مسٹر ماجد نے یہ نوٹس اپنے وکلاء کے ذریعہ کیس کے تحقیقاتی عہدیدار کے حوالے کئے۔ 12 مئی کو اُجالے شاہ گراؤنڈ میں حفاظتی خود اختیاری کی تربیت کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں سعیدآباد پولیس نے ڈی جے ایس صدر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں سی آر پی سی کے دفعہ 41A کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کا جواب طلب کیا تھا ۔ داخل کی گئی جواب میں پولیس کی جانب عائد کئے گئے سنگین الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کو روک دینے کی گذارش کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT