Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / پولیس کے تعاقب کے دوران نوجوان کی موت مقامی دیہاتیوں کے احتجاج پر 2کانسٹبلوں کی معطلی

پولیس کے تعاقب کے دوران نوجوان کی موت مقامی دیہاتیوں کے احتجاج پر 2کانسٹبلوں کی معطلی

متھرا۔/9فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 28سالہ نوجوان، پولیس تعاقب کے دوران ایک خشک باؤلی میں گر کر ہلاک ہوگیا جس پر 2کانسٹبلوں کو معطل کردیا گیا۔ ایس پی متھرا سٹی مسٹر مکل دیویدی نے بتایا کہ ایک گھوڑے کا مالک جیون کل گوردھن پور پولیس اسٹیشن کے حدد میں جاتی پورہ گاؤں شادی کی تقریب میں آیا تھا جہاں پر بیانڈ باجے والوں کے ساتھ اس کا جھگڑا ہوگیا ، باجے والوں نے جیسے ہی پولیس کو طلب کیا یہ نوجوان وہاں سے فرار ہوگیا۔ لیکن پولیس کے دو کانسٹبل اسے پکڑنے کیلئے تعاقب کرنے لگے جس کے دوران  وہ ایک کنوئیں میں گرگیا اور باہر نکالنے سے قبل ہی اس نے دم توڑ دیا۔ اس واقعہ کے خلاف مقامی دیہاتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے گوردھن پر یکرما مارگ کو بندکردیا اور دو کانسٹبلوں پر حملہ کرکے ایک کمرہ میں مقفل کردیا۔ مسٹر دیوید نے بتایا کہ قصوروار کانسٹبلوں کے خلاف کارروائی اور متوفی کے ورثاء کو مصارف کی ادائیگی کا تیقن دینے پر برہم دیہاتیوں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

TOPPOPULARRECENT