Tuesday , October 17 2017
Home / پاکستان / پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں 6 دہشت گرد ہلاک

پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں 6 دہشت گرد ہلاک

لاہور۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑ میں کم و بیش چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یہ جھڑپیں اوکارا سٹی میں رونما ہوئیں جو یہاں سے تقریباً 120 کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل رانا نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر کہ دہشت گرد وہاں چھپے ہوئے ہیں جس پر فوری حرکت میں آتے ہوئے وہاں دھاوا کیا گیا جس کے بعد دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چھ دہشت گرد ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں دھماکو مادہ ضبط کرلیا اور ساتھ ہی ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے دفتر کا ایک نقشہ بھی ان کے قبضہ میں تھا جسے ضبط کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT