Tuesday , September 19 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس کے پرجا دربار میں موت کی تحقیقات میں پولیس پر شبہ کا اظہار

پولیس کے پرجا دربار میں موت کی تحقیقات میں پولیس پر شبہ کا اظہار

متوفی کے والد کی درخواست ، قتل کے بعد خودکشی کے طرز پر کہانی
حیدرآباد /22 مارچ ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کمشنر کے پرجا دربار پروگرام کے بہترین نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ جس سے عوام کو راحت اور دوسری جانب پولیس عملہ کی لاپرواہی اور غیر سنجیدگی بھی منظر عام پر آرہی ہے ۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مسٹر مرلی دھر بھگوت نے ایل بی نگر میں بروز منگل اور جمعہ کے دن بھونگیر اور ملکاجگیری زون میں پرجا دربار کا اہتمام کر رہے ہیں ۔ تاکہ فورم کو سہولت فراہم ہو ۔ گذشتہ پرجا دربار میں ایک شکایت گذار شخص سومیا نے اپنے بیٹے کی موت پر شبہ ظاہر کیا تھا ۔ جس کی تحقیقات پولیس میڑپلی سے کردی گئی ۔ میڑپلی پولیس کے تحقیقات پر یہ کیس خودکشی نہیں بلکہ قتل ثابت ہوا اور قاتل کوئی اور نہیں مقتول کی بیوی اور بیٹا تھے ۔ جنہوںنے بعد میں خودکشی کرلی تھی ۔ اس ضعیف شخص کے بیٹے کو اس کی بہو اور پوترے نے قتل کرنے کے بعد پھانسی پر لٹکادیا تھا اور خودکشی قرار دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT