Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پولیس ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص کی خودکشی

پولیس ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص کی خودکشی

جگتیال۔/26اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کی ہراسانیوں کو برداشت نہ کرتے ہوئے ایک تاڑی تاسندے نے خودکو درخت سے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب ملیال منڈل موضع تکلہ پلی سے تعلق رکھنے والے گوڑ طبقہ کا 50سالہ شخص پلی گنگادھر نے کل صبح موضع کے پہاڑی علاقے میں پہنچ کر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پھانسی سے قبل گنگادھر نے اپنی اہلیہ سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے پولیس کے ظلم اور مارپیٹ کے خوف سے ہی یہ اقدام کرنے کی بات کہی۔ پلی گنگادھر کو ملیال پولیس ایک شخص کے قتل کے واقعہ میں پولیس اسٹیشن کو تین یوم قبل طلب کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کی اور مارپیٹ کی اور دوبارہ کل آنے کیلئے کہا تھا۔ دوبارہ مارنے کے خوف سے اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ موضع کی عوام اور رشتہ داروں نے پولیس کے ظلم و زیادتی کے خلاف تحقیقات کرتے ہوئے پولیس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس قتل کے واقعہ میں اس موضع کے ایک نوجوان کرن کو بھی طلب کرتے ہوئے بے تحاشہ مار پیٹ کرنے سے وہ بستر سے اٹھنے کے قابل نہیں ہے۔ متوفی گنگادھر محنت مزدوری کرتے ہوئے زندگی گذربسر کرتا تھا۔ گنگادھر کو بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT