Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس ہراسانی سے سارق کا اقدام خود کشی

پولیس ہراسانی سے سارق کا اقدام خود کشی

حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی مبینہ ہراسانی سے تنگ ایک سارق نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس تفتیش کے دوران مبینہ مارپیٹ سے تنگ آکر اس نے باتھ روم ایسیڈ کا استعمال کرلیا ۔ تاہم اس کو پولیس نے بچالیا اور کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ انسپکٹر میرپیٹ بکشم ریڈی نے بتایا کہ 20 سالہ شیوا عرف اکھل خطرہ سے باہر ہے ۔ انسپکٹر نے مارپیٹ و تفتیش کی سختی کے ساتھ الزامات کو مسترد کردیا اور بتایا کہ شیوا پرانا سارق ہے ۔ لنین نگر علاقہ کا ساکن شیوا کم عمر ہی سے چوریاں کرتا ہے ۔ سال 2013 میں 4 موٹر سائیکلوں کے سرقہ میں اسے گرفتار کیا گیا تھا اور جیل منتقل کیا گیا ۔ جیل سے رہائی کے بعد اس نے دوبارہ اپنی غیر سماجی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ۔ سرقہ کے معاملہ میں تحقیقات کیلئے اس سارق شیوا کو پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا اور پوستھ تاچھ جاری تھی ۔اس نے باتھ روم میں جاکر ایسیڈ کا استعمال کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT