Wednesday , October 18 2017
Home / پاکستان / پولیو مہم کے دوران 7 پولیس اہلکارہلاک

پولیو مہم کے دوران 7 پولیس اہلکارہلاک

کراچی۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے اس بندرگاہی شہر میں پولیو مہم کے دوران دو علیحدہ واقعات میں نامعلوم برداروں نے کم و بیش7 پولیس اہلکاروں کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ حالیہ دنوں میں یہاں ٹارگٹ ہلاکتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اورنگی میں چار پولیس اہلکاروں کو اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ پولیو ٹیکہ کی ٹیم کی سکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے جبکہ مزید تین پولیس اہلکاروں کو دوسرے علاقہ میں ہلاک کیا گیا۔ دریں اثناء پولیس کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ چار موٹر سائیکلوں پر سوار 8 حملہ آور تھے جنہوں نے سب سے پہلے ایک پولیس موبائیل کو نشانہ بنایا جس میں چار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تھے۔ ٹارگٹ ہلاکتوں کے بعد فرار ہونے کے دوران انہوں نے مزید تین پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں کا شانہ پولیو ٹیم نہیں بلکہ پولیس اہلکار تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان میں دو ایسے ممالک ہیں جہاں اب بھی پولیو کے مریض پائے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT