Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / پونچھ میں دست کی وباء پھوٹ پڑی، 300 افراد متاثر، الرٹ جاری

پونچھ میں دست کی وباء پھوٹ پڑی، 300 افراد متاثر، الرٹ جاری

جموں ۔ 23مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے سرحدی بیلٹ مینڈھر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسہال و دست کے 300 معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے الرٹ جاری کرکے طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر مندیپ کے بنڈاری نے بتایا ‘ہمیں ضلع سے اسہال و دست کے معاملات سامنے آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم وہ معاملات سنگین نوعیت کے نہیں ہیں’۔مسٹر بنڈاری نے بتایا کہ متاثرہ مریضوں کا بروقت علاج کیا جارہا ہے اور ضلع میں ادویات کی بھی کوئی کمی نہیں ہے ۔

 

ایس پی لیڈر کو طمانچہ مارنے پر پولیس افسر معطل
بدایوں ۔ 23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی سماج وادی پارٹی لیڈر کو مبینہ مارپیٹ اور اُس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے کی پاداش میں صدر کوتوالی پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے ۔ ضلع صدر ایس پی یوتھ ونگ سوالے چودھری کو دو روز قبل پولیس اسٹیشن میں مارپیٹ کی گئی جہاں وہ دو بس آپریٹرس کے درمیان تنازعہ کی یکسوئی میں ثالثی کیلئے گیاتھا ۔ اس سلسلے میں 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور 20دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT