Monday , April 24 2017
Home / ہندوستان / پونچھ میں پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

پونچھ میں پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

جموں۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی سپاہیوں نے آج مورٹار فائرنگ کی جس پر فوج نے جوابی فائرنگ کی۔ ہندوستانی طرف کوئی سپاہی زخمی نہیں ہوا۔ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’’ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پاکستانی فوج نے 12 بجے سے جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی کی۔ اس دوران انہوں نے 82 ایم ایم مورٹارس اور خودکار اسلحہ کا استعمال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بعدازاں فوج نے مورچہ سنبھالتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا جس کے ساتھ ہی کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT