Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / پونے اور اطراف میں شدید بارش

پونے اور اطراف میں شدید بارش

پونے 11 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پونے اور اطراف کے علاقوں میں گذشتہ چند دن سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارش کی وجہ سے شہر کو پانی سربراہ کرنے والے ذخائر آب کی سطح میں اضافہ ہوا ہے ۔ عہدیداروں کے بموجب شہر کے چار ذخائر آب ٹیم گھر ‘ ورس گاؤں ’ پن شیٹ اور کھڑک واسلہ کی اجتماعی سطح 7.19 ٹی ایم سی سے بڑھ کر 10.05 ٹی ایم سی فیٹ ہوگئی ہے ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شہر اور ان ذخائر آب کے آب گیر علاقوں میں گذشتہ چند دن سے مسلسل اور شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ پونے میں کل سے 44.09 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جاریہ سال بارش کے آغاز سے اب تک جملہ 5416 ملی میٹر بارش یہاں ریکارڈ کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT