Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / پونے اور پنجاب کو آج پلے آفز کا موقع

پونے اور پنجاب کو آج پلے آفز کا موقع

پونے ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل 10 کے پلے آفز کی دہلیز پر کھڑے پونے سوپر جائنٹس اور کنگز الیون پنجاب کل یہاں جب اپنے آخری لیگ میچ میں کھیلنے اتریں گے تو دونوں ہی ٹیموں کے لیے یہ کرو یا مرو کی صورتحال کا سامنا رہے گا۔ دونوں ہی ٹیمیں یہاں کامیابی حاصل کرنا چاہیں گی۔ دہلی ڈیئر ڈیولس کے خلاف اپنا پچھلا میچ ہار کر پونے نے اپنے لئے ہی مشکلیں بڑھا لی ہیں جبکہ پنجاب نے اپنے گزشتہ دو مقابلوں میں فتوحات حاصل کرتے ہوئے پلے آف میں پہنچنے کا امکان برقرار رکھی ہیں۔ اسٹیون اسمتھ کی کپتانی والی پونے نے پورے ٹورنمنٹ میں نسبتا اچھی کارکردگی پیش کی لیکن آخری لمحات میں وہ ہدف سے پیچھے نظر آرہی ہے ۔ دوسری طرف گلین میکسویل کی کپتانی میں پنجاب نے زبردست واپسی کرتے ہوئے ابھی تک پلے آفز میں پہنچنے کی اپنی امیدیں باقی رکھی ہیں. پنجاب نے صحیح وقت پر خود پر قابو رکھتے ہوئے فتح اپنے نام کی ہے اور اب وہ بلند حوصلوں کے ساتھ پونے کے خلاف کامیابی کے ارادے سے اترے گی۔پونے کی ٹیم 13 میچوں میں 16 نشانات کے ساتھ جدول میں تیسرے مقام پر ہے اور اس کی ایک کامیابی براہ راست پلے آفز میں پہنچا سکتی ہے لیکن شکست کی صورت میں اس پر ٹورنمنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ اگر پنجاب اس میچ میں فتح حاصل کرتی ہے تو وہ 14 میچوں سے 18 نشانات لے کر پلے ا ٓفز میں جگہ بنا لے گی۔

TOPPOPULARRECENT